منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

ہوائوں میں کتنا زہر بھرا ہے؟ عالمی سطح پرشہرقائد کو بھارت کے شہر دہلی سے بہتر قرار دے دیا گیا

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ہوائوں میں کتنا زہر بھرا ہے؟ عالمی سطح پرشہرقائد کو بھارت کے شہر دہلی سے بہتر قرار دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ماحولیاتی آلودگی ناپنے والے انڈیکس میں کراچی آج کا چوتھا آلودہ ترین شہر بتایا گیا ہے، جب کہ فضائی آلودگی پر بھارت کا شہر دہلی پہلے نمبر پر ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی میں زہر آلود فضا کی وجہ سے حد نگاہ بھی متاثر ہے، عالمی انڈیکس میں کراچی میں فضائی آلودگی 177 درجے سے زیادہ ہے، مٹی کے ذرات، گاڑیوں اور فیکٹریوں کا دھواں ہوا میں شامل ہے۔عالمی ایئر کوالٹی انڈیکس میں لاہور

بھی انڈیا کے شہر دہلی سے بہتر قرار دیا گیا ہے، انڈیکس میں لاہور دوسرے نمبر پر ہے، جب کہ تیسرے نمبر پر ازبکستان کا شہر تاشقند ہے۔واضح رہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 150 سے 300 درجے تک فضائی آلودگی انتہائی مضر صحت ہے۔ادھر پاکستان کو عالمی ماحولیاتی فنڈ کی سربراہی مل گئی ہے، گرین کلائمٹ فنڈ کی سربراہی ملنا ملک کے لیے بڑا اعزاز ہے، سربراہی ملنے سے ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے مزید فنڈز کا حصول آسان ہو جائے گا۔ اب پاکستان اقوام متحدہ کے زیر انتظام 12 رکنی بورڈ کا سربراہ ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…