ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

15  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن)آئندہ 24 گھنٹوں کے درمیان ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور بعض مقامات پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز بالائی خیبرپختونخوا میں اکثرمقامات پر جبکہ پنجاب، زیریں خیبرپختونخوا ، شمال مشرقی بلوچستان ، سندھ ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔اس دوران بالائی

خیبرپختونخوا میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں اور برفباری کا سلسلہ مزید دو دن جاری رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ روز ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم ابر آلود رہا تاہم حیدرآباد، سکھر، میرپور خاص ، تھرپارکر کے اضلاع میں کہیں کہیں جبکہ لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان، ڈی جی خان، راجن پور، لیہ ، پٹن ،میرکھانی، کالام، مالم جبہ، بالاکوٹ، کاکول، دیر، چترال ، پاراچنار، دروش، پشاور، مردان ، ڈی آئی خان، کوئٹہ، بارکھان، لسبیلہ، سبی، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش: سندھ : اسلام کوٹ 85، چھاچھرو 75، ڈالائی 74،مٹھی 39، نگرپارکر 27، ڈپلو 08، چھور 05، کلوئی 01، خیبر پختونخوا: کالام 17، پٹن 08، میرکھانی 07، بالاکوٹ 04، کاکول، چترال، دروش، پاراچنار 03، مالم جبہ 02، دیر 01 ،پنجاب: ڈی جی خان ( سٹی 07، فورٹ منرو03)، ٹوبہ ٹیک سنگھ 06، ملتان ،جھنگ 05، کوٹ ادو 03، ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اس کے علاوہ فیصل آباد 02، لاہور( سٹی، ائیر پورٹ 01)، کشمیر: مظفرآباد( سٹی 06، ایئر پورٹ 03)، چکوٹھی 03، گڑھی دوپٹہ 02، گلگت بلتستان: استور 16، گوپیس 03، بلوچستان: بارکھان 03، کوئٹہ 02، لسبیلہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔کل ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: گوپس 02-، بگروٹ 01-، اسکردو اور قلات میں 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…