ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تاوان اغوا کارلیا کرتے ہیں،سہولت کار نہیں،شہبازشریف کے الزامات پر حکومت کا شدید ردعمل سامنے آگیا، دوٹوک اعلان

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہم بیمار شخص کی صحت پر سیاست کرنے کے قائل نہیں، شہباز شریف انا کے خول سے باہر نکل کر بھائی کی صحت پر ذمہ دارانہ رویہ اختیارکریں، سیاست ہوتی رہے گی انسانی جان زیادہ قیمتی ہے،(ن) لیگ کا رویہ شرمناک اور افسوسناک ہے،تاثر دیا جا رہا ہے حکومت نواز شریف کی فیملی سے تاوان طلب کر رہی ہے،

تاوان اغوا کارلیا کرتے ہیں،سہولت کار نہیں،پاکستان کو قرضوں کی مد میں گروی رکھنے والے ایک سٹامپ پیپر دینے کو تیار نہیں، مولانا کیلئے دعا گو ہیں اللہ انہیں ملک کی سلامتی وترقی سے متعلق بہتر فیصلے کرنے کی توفیق عطا کرے، پلان بی بھی پلان اے کی طرح ناکام ونامراد ثابت ہوگا۔جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گزشتہ روز سے نواز شریف کے بیرون ملک علاج کیلئے روانگی سے متعلق سیاسی بیانات آ رہے ہیں،ایسا تاثر دیا گیا کہ شیورٹی بانڈز کا مقصد کوئی سیاسی فائدہ حاصل کرنا تھا جو غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے نواز شریف کی صحت پر سیاست کرنے سے سب کو منع کیا ہے،نواز شریف کو صرف انسانی بنیاد پر علاج معالجے کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف اور نواز شریف کے کیسز میں بنیادی فرق ہے،جنرل پرویز مشرف کسی عدالت سے سزا یافتہ نہیں تھے نہ ہی ان کا نام ای سی ایل میں تھا،نواز شریف عدالتوں سے سزا یافتہ ہیں اور انکا نام ای سی ایل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانڈز کا مقصد ایک قانونی تقاضا ہے جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں،بانڈز میں کیش رقم کا تقاضا نہیں کیا گیا، قانون کے مطابق واپسی کی گارنٹی مانگی گئی،ہم ایک بیمار شخص کی صحت پر سیاست کرنے کے قائل نہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائدین سے اپیل کرتی ہوں کہ نواز شریف کی صحت پر سیاست نہ کی جائے،شہباز شریف انا کے خول سے باہر نکل کر بھائی کی صحت پر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں،سیاست ہوتی رہے گی تا ہم انسانی جان زیادہ قیمتی ہے۔انہوں نے کہا

کہ مولانا کیلئے دعاگو ہیں کہ اللہ انہیں ملک کی سلامتی و ترقی سے متعلق بہتر فیصلے کرنے کی توفیق عطا کرے،مولانا کا پلان بی بھی پلان اے کی طرح ناکام و نا مراد ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام سیاسی فنکاروں کی فنکاریوں سے آگا ہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے تباہ حال معیشت کو مستحکم کیا،عوام ملکی ترقی کے سفر میں کسی کو رخنہ نہیں ڈالنے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان صرف 13کے سکور پر

ہی بولڈ ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کو یرغمال بنانے کیلئے وزیراعظم کی ذات کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے،مسلم لیگ (ن) کے اس رویے کی مذمت کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا رویہ شرمناک اور افسوسناک ہے،تاثر دیا جا رہا ہے کہ حکومت نواز شریف کی فیملی سے تاوان طلب کر رہی ہے،شہبازشریف صاحب،تاوان اغوا کارلیا کرتے ہیں،سہولت کار نہیں،کسی بھی بیمار شخص کیلئے بہتر جگہ ہسپتال ہوتا ہے گھر

نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو مجرم عدالتوں نے قرار دیا ہے حکومت نے نہیں،مسلم لیگ (ن)گمراہ کن پروپیگنڈا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کمرے میں بیٹھ کر گارنٹی بانڈ کی حمایت اور باہر آ کر نفی کرتے ہیں،شہباز شریف کے دہرے معیار اوردو بیانیوں سے قوم گمراہ نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے نواز شریف کو قانون میں رہتے ہوئے ہر ممکن سہولت کاری فراہم کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے نواز شریف کی

صحت کے ساتھ کوئی کھلواڑ نہیں کیا،پاکستان کو قرضوں کی مد میں گروی رکھنے والے ایک سٹامپ پیپر دینے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عدالتوں کا احترام کرتی ہے،عدلیہ آ پ کو جو بھی ریلیف دے حکومت اس پر من و عن عمل کریگی۔ انہوں نے کہا کہ کسی پریشر میں آئے بغیر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ریلیف دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زلفی بخاری اور پرویز مشرف کے کیس میں کوئی بھی عدالت سے سزا یافتہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا بیانیہ ہے کہ اتنا جھوٹ بولو کہ وہ سچ لگنے لگے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…