لاہور(این این آئی)پنجاب حکومت نے عوام کو آزادی مارچ کے شرکاکے پلان بی کے اثرات سے بچانے کے لئے پیشگی تیاریاں شروع کر دی ہیں،کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کو اضلاع اور تحصیل کی سطح پر تعینات پولیس افسروں کے ساتھ کوآر ڈی نیشن بہتر بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق آزادی مارچ کے شرکاء کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرزکا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہو گا،دوسرے صوبوں کی نسبت پنجاب میں بطور ڈپٹی کمشنرز با اختیارترین آفیسر ز
ہیں۔22اکتوبر 2019 کو حکومت پنجاب کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کے اختیارات میں اضافہ کیا گیا ہے جس کے مطابق ریاست مخالف اقدامات پر ڈپٹی کمشنر کسی بھی شخص کے خلاف کارروائی کرنے کے مجاز ہیں۔سیکشن 123-B، سیکشن 124-A، سیکشن 180-A اور سیکشن 294-A میں مدعی ڈپٹی کمشنر ہو گا،ریاست مخالف سرگرمیوں پر ڈی سی مقدمہ درج کروانے کا بھی مجاز ہے،وفاقی یا صوبائی حکومت کی بجائے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر مقدمہ درج ہو سکتا ہے۔