اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے صوبہ ہزارہ بنانے کے لیے کوششوں کا آغاکردیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے صوبہ ہزارہ کے لئے پارلیمانی جماعتوں سمیت وسیع تر مشاورت کا فیصلہ کرلیا ہے،صوبہ ہزارہ کے لئے وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی کو اہم ٹاسک مل گیا،اعظم خان سواتی
کی سربراہی میں اہم اجلاس میں مسلم لیگ ن، سمیت مختلف جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ شریک ہوئے۔اجلاس میں صوبہ ہزارہ سے متعلق پارلیمانی پارٹیوں سے مشاورت کی گئی،ہزارہ صوبہ سے متعلق تمام پارٹیوں سے مشاورت مکمل کرکے مفصل رپورٹ تیار کی جائے گی۔