قومی خزانے میں 1 ارب 20 کروڑ ڈالرز کااضافہ، یہ پیسہ کہاں سے آیا؟ حقیقت سامنے آ گئی

12  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن) قومی خزانے میں 1 ارب 20 کروڑ ڈالرز کا اضافہ، وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ جولائی کے بعد سے زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، مرکزی بینک کے ذخائر میں 1 ارب ڈالرز سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس بیرونی ادائیگیوں کے

بحران کا شکار ہو جانے والا پاکستان بالآخر اب مستحکم زرمبادلہ ذخائر حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔جہاں مسلسل ایک برس تک ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں کمی ہوتی رہے، اب یہ ذخائر بڑھنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران اسٹیٹ بنک کے ذخائر میں 443 ملین ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ جلد آئی ایم ایف سے بھی قرض کی قسط کی صورت میں 5 کروڑ ڈالرز سے زائد موصول ہو سکتے ہیں۔پاکستان کے بڑھتے ہوئے زرمبادلہ ذخائر کے حوالے سے وفاقی وزیر اور حکومت کی معاشی ٹیم کے اہم ترین رکن حماد اظہر نے بتایا ہے کہ رواں برس جولائی کے ماہ کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر مسلسل اضافے کا رجحان دیکھ رہے ہیں۔حماد اظہر نے بتایا ہے کہ رواں برس جولائی کے ماہ کے بعد سے اب تک ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں کل 1 ارب 20 کروڑ ڈالرز سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل اضافے کا نتیجہ ہی ہے کہ پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں روپیہ بھی تگڑا ہوا ہے۔ گزشتہ چار ماہ کے دوران ملکی کرنسی مارکیٹ میں امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں 8 روپے سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…