اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کی خبروں کے ساتھ ہی افواہ ساز فیکٹریاں بھی متحرک ہو گئیں ہیں ۔ قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق طرح طرح کی باتیں پھیلائی جارہی ہیں ، اس پر حکومت کی خاموشی نے شکوک و شہبات بڑھا دیئے ہیں ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے مشیر خزانہ سے سوال کیا کہ44ملین ڈالر کہاں سے آئے ؟
مشیر خزانہ حفیظ شیخ صحافی کا سوال گول کر گئے ۔ ایک اور صحافی نے سوال پوچھا کہ اتنی بڑی رقم سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں کیسے شامل ہوئی ؟ مشیر خزانہ نے سوال دوبارہ نظر انداز کر دیا۔ واضح رہے کہ ہفتہ کی رات سٹیٹ بینک کے ذخائر میں اچانک 44کروڑ ڈالر کا اضافہ ہو گیا تھا ۔ صحافی پریس کانفرنس کے دوران رقم کے ذاکر میں آنے پر قیاس آرائیاں کرتے رہے ۔