اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کرتارپور راہداری کا افتتاح کرنے کے بعد وزیراعظم پاکستان عمران خان کو امن کا نوبل انعام دینے کے لیے تحریک کا آغاز کر دیا گیا ۔ تحریک کا آغاز سکھوں کی نمائندہ تنظیم سکھ فار جسٹس اور دیگر تنظیموں نے کیا۔اس حوالہ سے ڈاکٹر امرجیت سنگھ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی عروج پر ہے لیکن وزیراعظم عمران خان نے
کرتارپور راہداری کھول کر ثابت کر دیا کہ وہ واقعی امن نوبل انعام کے حقدار ہیں۔اس ضمن میں سکھ تنظیمیں آئندہ چند دنوں میں دستخطی مہم کا آغاز کرنے والی ہیں جس میں نوبل کمیٹی سے مطالبہ کیا جائے گا اور کہا جائے گا کہ ایک طرف جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں جبکہ دوسری طرف پاکستان نے تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کرتارپور راہداری کھول دی ۔