لاہور(این این آئی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرو رنے کہا ہے کہ نر یندر مودی نفرت اور امن دشمنی کی سیاست کر رہا ہے مگر ہم نے کر تار پور کے ذریعے” امن راہداری ”کھول دی ہے اور اقلیتوں کیساتھ کھڑے ہیں،کر تار پورکی افتتاحی تقر یب کے روز بھارتی سپر یم کورٹ کا بابری مسجد کیس کا فیصلہ بھی آر ایس ایس کی سوچ کی عکاسی ہے،
نوازشر یف کے بیر ون ملک علاج میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈال رہے مگر مر یم نواز کا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے عدالت جو بھی فیصلہ دے گی ہم اس پر مکمل عملددرآمد کر یں گے۔مجھے یقین ہے کہ مولانا فضل الر حمن ٹکراؤ کی سیاست نہیں کر یں گے اور انکے حکومت کیساتھ مذاکرات کامیاب ہوجائیں گے۔ہم قائد اور اقبال کے افکار کے مطابق پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کے مشن پر گامزن ہے۔ وہ ہفتہ کے روز علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقعہ پر تحر یک انصاف سنٹر ل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری کے ہمراہ مزار اقبال پر حاضری اور پھولوں کی چادر چڑ ھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرو رنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت ملک کو مہنگائی بے روزگاری اور معاشی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانے کیلئے بھر پور کام کر رہی ہے اور انشاء اللہ ہم پاکستان کو درپیش تمام چیلنجز سے نمٹنے میں کامیاب ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجا ب نے کہا کہ نوازشر یف کے علاج میں وفاقی یا پنجاب حکومت نے پہلے کوئی رکاوٹ ڈالی ہے اور نہ ہی اب انکے علاج کیلئے بیرون ملک جانے پرکسی قسم کی رکاوٹ ڈالیں گے ہم ہمیشہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور اب بھی عدالت کوئی بھی فیصلہ دے گی تو ہم اس پر مکمل عملددرآمد کر یں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی پرامن احتجاج کے خلاف نہیں اور جمہوریت میں احتجاج کر نا ہر کسی کا سیاسی اور آئینی حق ہے
اور جہاں تک مولانا فضل الر حمن کے دھر نے کا تعلق ہے تو میں سمجھتاہوں کہ مولانا فضل الرحمن ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں انکے ساتھ حکومتی مذاکراتی ٹیم بات چیت کر رہی ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ مذاکرات کامیاب ہوں گے اور کسی انتشار اورفساد کے بغیر ہی انکا دھر نہ ختم ہو جائیگا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ نر یندرمودی اورآرایس ایس کی سوچ میں کوئی فر ق نہیں دونوں نفرت پسند اور امن دشمن ہیں اوراس میں کوئی شک نہیں بھارتی سپر یم کورٹ نے نر یندر مودی اور آرایس ایس کے دباؤ میں آکر ہی بابری مسجد کے بارے مسلمانوں کے خلاف اور ہندوں کے حق میں فیصلہ دیا ہے
ایک طرف بھارت میں اقلیتوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے تو دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان نے کر تار پور راہداری منصوبہ کا افتتاح کر کے اقلیتوں سے محبت اور دوستی کا ثبوت دیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتیں مکمل طور پر محفوظ ہیں مگر بھارت میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کو نشانہ بنا یا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابری مسجد کے بارے میں بھارتی سپر یم کورٹ کے فیصلے کے بعد بھارت میں مسلمانوں کیلئے مزید مسائل پیدا ہوں گے کیونکہ اس فیصلہ سے آرایس ایس اور اسکے حمایتوں کے حوصلے بڑ ھے ہیں جو وہاں امن کیلئے انتہائی خطر ناک ہے