پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید میلادالنبیؐ آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا ئیگی

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی)پاکستان سمیت دنیا بھرمیں عید میلادالنبیؐ آج اتوار کو مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی، اس حوالے سے خصوصی تقریبات، کانفرنسز اور میلاد ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں مساجد، سرکاری و غیر سرکاری عمارات، مکانات سمیت گلی محلوں کو برقی قمقموں اور جھنڈیوں اور دیگر آرائشی مصنوعات سے سجایا جا رہا ہے۔پاکستان میں عید میلادالنبیؐ کے دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوگا اور رات کو محافل نعت، کانفرنسوں کا اہتمام اور چراغاں کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔ مساجد میں اسلام کی بالادستی، مذہبی تعلیم کے فروغ، اتحاد، یکجہتی، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور امت مسلمہ کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔سرکاری، غیر سرکاری اور مذہبی تنظیموں، میلاد کمیٹیوں اور پاکستانیوں نے اس دن کی مناسبت سے میلاد جلوسوں، سیمینارز، کانفرنسز اور مذاکروں سمیت متعدد پروگراموں کا اہتمام کیا ہے۔ ملک بھر کے طول ع عرض میں عید میلاد النبیؐ کے جلوس نکالے جائیں گے۔ اس دن کے موقع پر پاکستان بھر میں لوگوں نے سڑکوں، گلیوں، بازاروں، سرکاری اور نجی عمارتوں کو خوبصورتی سے اور رنگارنگ روشنیوں سے سجایا ہے اور بینرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں جن پر عید میلاد النبیؐ کی مناسبت سے تحریریں درج ہیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…