جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان میں کوریان شیٹس کی انڈسٹری کے شعبے میں انقلاب برپا ہوگیا،کارخانے نے پیداوار شروع کردی

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان میں کوریان شیٹس کی انڈسٹری کے شعبے میں ایک بہت بڑا انقلاب برپا ہوگیا ہے کہ اب ملک میں مقامی طور پر کوریان شیٹس تیار کرنے والے کارخانے نے پیداوار شروع کردی ہے اس بہت شاہکار  صنعتی  پیش رفت کے  نتیجے میں کوریان شیٹس کے شعبے میں پاکستان خود انحصاری کے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے یہ شیٹس گھریلو اور کمرشل اداروں میں استعمال میں لائی جاتی ہیں اور پاکستان میں ان کی مانگ چھ ہزار شیٹس ماہانہ ہے

ذرائع نے بتایا کہ کوریان شیٹس بیکٹیریا فری ہیں اور یہ گھروں میں کچن‘ باتھ رومز کے علاوہ بنکوں‘ بیکریوں‘ ہسپتالوں اور دیگر کاروباری اداروں کے کاؤنٹرز تیار کرتے ہوئے لگائی جاتی ہیں پاکستان میں ان کی مانگ چھ ہزار ماہانہ ہے پرزما ٹیک پراؤیٹ لمیٹڈ کی جانب سے ملک میں کوریان شیٹس تیار کرنے کے آغاز سے ملکی صنعت خود کفالت کی جانب پیش قدمی کر رہی ہے فیصل آباد کے انڈسٹریل اسٹیٹ میں لگنے والے اس کارخانے میں چھ ہزار شیٹس ماہانہ پیدا وار کی گنجائش ہے اور یہ کارخانہ ملک میں ان شیٹس کی طلب پورے کرنے میں ایک بڑا کردار ادا کرسکتا ہے بزنس ذرائع نے بتایا کہ یہ شیٹس اس وقت ایشاء  میں روس اور چین میں تیار ہوتی ہیں اور پاکستان میں مانگ پوری کرنے کے لیے مقامی طلب گار صارفین چین سے یہ شیٹس منگواتے ہیں جس پر بھاری زرمبادلہ خرچ ہوتا ہے اس کارخانے کے قیام کے بعد یہ شیٹس اب طلب گارصارفین کو مقامی منڈی میں ہی دستیاب ہوں گی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ کوریان شیٹس کی ملک میں ان کی تیاری کے بعد بیرون ملک کی منڈیوں پر انحصار کم ہوجائے گا جس سے زرمبادلہ میں قابل ذکر حد تک بچت ہوگی ذرائع نے بتایا اگر حکومت بیرون ملک سے منگوائی جانے والی ان شیٹس پردرآمدی ڈیوٹی اور ریگو لیٹری ڈیوٹی لگادے تو اس سے شیٹس تیار کرنے والی ملک کی مقامی صنعت کو فائدہ پہنچ سکتا ہے اور حکومت کو زرمبادلہ کے ساتھ ساتھ ملکی صنعت کو ترقی دینے کا بھی کریڈٹ مل جائے گا۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…