اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما راشد محمود سومرو نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہا کہ بہت سارے ٹارگٹ ہم حاصل کر چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے اس دھرنے کی وجہ سے چالیس سال سے پاکستان میں کی گئی انویسٹمنٹ
پر پانی پھر چکا ہے، جس پر پروگرام کے میزبان حامد میر نے سوال کیا کہ اسرائیل نے کہاں کہا ہے تو اس کے جواب میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ اسرائیل کے اخبارات میں اس بات کے حوالے آئے ہیں کہ ہماری چالیس سال کی انویسٹمنٹ پر پانی پھر گیا ہے۔