اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیراعظم نواز شریف کی آئندہ ہفتے علاج کیلئے لندن روانگی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی 16 نومبر کو علاج کیلئے لندن روانگی کا امکان ہے، اس سلسلے میں ڈاکٹرز سے 18 نومبر کے لئے وقت لینے کی کوشش کی جارہی ہے،
شہباز شریف نے ڈاکٹرز سے نواز شریف کے لئے وقت کی خصوصی درخواست کی ہے۔خیال رہے حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق نوازشریف کا نام 48سے 72گھنٹوں میں ای سی ایل سے نکال دیا جائیگا، نواز شریف کو ایئر ایمبولینس میں بیرون ملک لے جایا جاسکتا ہے، ان کے لئے ایئر ایمبولینس کی ضرورت پڑی تو درخواست کی جائے گی۔دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو غور کرنے کی ضرورت نہیں ہے، حکومت کا شروع سے مؤقف رہا ہے کہ نواز شریف کو باہر جاکر علاج کرانا چاہیے۔نعیم الحق نے کہا کہ نوازشریف کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے، عدالت کا نوازشریف کے معاملے پر جو فیصلہ ہوگا حکومت قبول کرے گی، نواز شریف کا ہم عمر ہوں،خود بھی علیل اوراسپتال میں زیر علاج ہوں، نوازشریف جلدی سے باہر جائیں، علاج کرائیں اور واپس آئیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی آئندہ ہفتے علاج کیلئے لندن روانگی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی 16 نومبر کو علاج کیلئے لندن روانگی کا امکان ہے، اس سلسلے میں ڈاکٹرز سے 18 نومبر کے لئے وقت لینے کی کوشش کی جارہی ہے، شہباز شریف نے ڈاکٹرز سے نواز شریف کے لئے وقت کی خصوصی درخواست کی ہے۔