ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

2019کا پہلا این آر او ہو گیا ، دوسرا این آراو کب ہو گا ؟ این آر او نہ دینے اور نہ لینے والوں کیلئے اپنی پوزیشن کا دفاع مشکل ہو گیا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے شریف خاندان کی جانب سے دی جانے والی درخواست وزارت داخلہ کوموصول ہوگئی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ اگلے24سے48 گھنٹوں کے دوران وفاقی کابینہ کو اپنی سفارشات ارسال کردے گی

اور کابینہ کی منظوری کے بعد نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا اورسابق وزیراعظم ممکنہ طور پر اگلے ہفتے لندن روانہ ہوجائیں گے.اس تمام صورتحال میں ایک بار پھر این آر او کی بازگشت سنائی دینے لگی ہے۔اسی صورتحال حال کو مدنظر رکھتے ہوئے سینئر صحافی مظہر عباسی نے ایک ٹویٹ پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ یہ 2019کا پہلا این آر او ہے، جلد ہی دوسرا این آر او بھی ہو گا ۔ ن لیگ اور تحریک انصاف دونوں کو اپنی اپنی پوزیشن کا دفاع کرنا مشکل ہو گا ۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنی ہر تقریر میں یہ کہتے رہے کہ کچھ بھی ہو جائے میں کسی کو این آر او نہیں دو ں گا جبکہ مسلم لیگ ن ہمیشہ یہ جواب دیتی رہی کہ ہم کسی صورت این آر او نہیں لیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…