کراچی (این این آئی)ملکی مجموعی زرمبادلہ کے زخائر 42کروڑ82لاکھ ڈالر کے اضافے سے بڑھ کر15ارب51کروڑ79لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق یکم نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر کی مالیت 44کروڑ33لاکھ ڈالر کے اضافے سے
بڑھ کر 8ارب35کروڑ76لاکھ ڈالر ہوگئے جب کہ اس کے مقابلے میں دیگر کمرشل بینکوں کے ذخائر میں ایک کروڑ51لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 42کروڑ82لاکھ ڈالر کے اضافے سے 15ارب8کروڑ97لاکھ ڈالر کی سطح سے بڑھ کر15ارب 51کروڑ79لاکھ ڈالر ہوگئے۔