اسلام آباد(این این آئی)تحریک انصاف نے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پرویزخٹک ارکان کوفنڈزکی فراہمی کیپروگرام کے کوآرڈینیٹر مقررکیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہرایم این اے کو ترقیاتی فنڈزکی مدمیں 5کروڑ روپے ملیں گے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ پارٹی کے
سینئر رہنما پرویزخٹک ارکان کو فنڈز کی فراہمی کیپروگرام کے کوآرڈینیٹرہوں گے اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ تمام ارکان اپنے حلقوں پرتوجہ مرکوز کریں۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ صحت کے شعبے کواصلاحات کی ضرورت ہے، 6 ہزارپاکستانی ڈاکٹرزسعودی عرب سے واپس آچکے ہیں، ڈاکٹرز کو اپنے شعبے سے وابستگی کاپوراثبوت دیناچاہیے۔