دادو(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں دادو کے انتخابی حلقے پی ایس 86 ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے امیدوار کا پلڑا بھاری ہے، 105 حلقوں کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار سید صالح شاہ 30 ہزار 64 ووٹ لے کر آگے ہیں، ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار امداد علی لغاری
13 ہزار 875 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔ اس طرح غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کا امیدوار واضح برتری حاصل کئے ہوئے ہے۔ پولنگ سٹیشنز سے نتائج آنے کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔ پی ایس 86 میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا اور شام پانچ بجے تک جاری رہا۔