اسلام آباد (آن لائن) نیشنل ہائی ویز اور موٹروے پولیس حکام نے گاڑیوں کی مرمت اور پٹرول کے نام پر 77 کروڑ روپے اڑا دیئے، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے اعلیٰ حکام نے گاڑیوں کی مرمت کے نام پر گزشتہ سال گیارہ کروڑ روپے خرچ کرتے ہیں
جبکہ ہر سال 28 کروڑ 87 لاکھ روپے پٹرول کی مد میں خرچ کئے جاتے ہیں۔ موٹروے پولیس کے سات زون ہیں جن کے پاس مجموعی طور پر 1049 گاڑیاں ہیں جن کو افسران استعمال کرتے ہیں۔ وزارت مواصلات کی حساس دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ موٹروے پولیس کے پاس مجموعی طور پر 1034 گاڑیاں ہیں جن پر 2017 میں 9 کروڑ روپے کا پٹرول اور ڈیزل استعمال ہوا ہے جبکہ اس سال 29 کروڑ 87 لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں جن میں بھاری مالی بے قاعدگیاں اور بدعنوانیاں بھی کی گئی ہیں۔ موٹروے پولیس کے پاس 216 گاڑیاں جبکہ نارتھ زون حکام کے? پاس 197 گاڑیاں، سینٹرل زون کے پاس 187 گاڑیاں، ہیڈکوارٹر زون کے پاس 125 گاڑیاں جبکہ ٹریننگ کالج میں 36 گاڑیاں موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پولیس افسران نے گزشتہ دو سالوں میں 19 کروڑ روپے کا پٹرول جبکہ 58 کروڑ روپے گاڑیوں کی مرمت اور دیکھ بھال کے نام پر خرچ کئے ہیں گاڑیوں کی مرمت اور پٹرول پر بھاری اخراجات بارے اعلیٰ پیمانے پر آڈٹ کیا جا رہا ہے اور رپورٹ متعلقہ حکام نے حاصل کرلی ہے۔ نیشنل ہائی ویز اور موٹروے پولیس حکام نے گاڑیوں کی مرمت اور پٹرول کے نام پر 77 کروڑ روپے اڑا دیئے، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے اعلیٰ حکام نے گاڑیوں کی مرمت کے نام پر گزشتہ سال گیارہ کروڑ روپے خرچ کرتے ہیں جبکہ ہر سال 28 کروڑ 87 لاکھ روپے پٹرول کی مد میں خرچ کئے جاتے ہیں۔