منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

لوکوموٹیوز میں ہوائی جہازوں کی مانند بلیک باکس نصب ہیں،سانحہ تیز گام کے موقع پر دو بار الارم چین کھینچی گئی‘ شارٹ سرکٹ ہوتا تو پاور پلانٹ پر کیا اثر پڑتا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اعجاز احمد بریڑو نے کہا ہے کہ لوکوموٹیوز میں ہوائی جہازوں کی مانند بلیک باکس نصب ہیں جو ایونٹ کی ریکارڈنگ کرتے ہیں جس کے مطابق سانحہ تیز گام کے موقع پر دو بار الارم چین کھینچی گئی ہے پہلی دفعہ 06:18منٹ پر جس پر ڈرائیور نے ٹرین کی ایمرجنسی بریکیں اپلائی کردیں

جبکہ دوسری دفعہ 06:21منٹ پرالارم کھینچا گیا اسوقت تک ٹرین تقریباً رک چکی تھی، 06:25منٹ پر بذریعہ مرکزی کنٹرول روم ہم تک یہ پیغام پہنچ چکا تھاکہ ٹرین کے ساتھ حادثہ پیش آچکا ہے،آگ سے تین کوچز متاثر ہوئیں اور سب سے زیادہ 57ہلاکتیں اس کوچ میں ہوئیں، جس میں گیس سلنڈر چلایاگیا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرین میں شارٹ سرکٹ سے آگ نہیں لگی ٍاگر کسی قسم کی بھی شارٹ سرکٹنگ ہوگی تو پاور پلانٹ بند ہوجائے گا لیکن اس حادثے پر پاور پلانٹ ٹرپ نہیں ہوا،اگر شارٹ سرکٹنگ ہوتی تو اس کا اتنا نقصان نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ 52 جاں بحق افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کرواکر ڈیڈباڈیز ان کے آبائی علاقوں کو بھجوادی گئی ہیں جو باقی رہ گئیں ہیں وہ بھی آج یاکل چلی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ۔ ہم نے یہ واضح کردیاہے کہ آئندہ کسی ایک بندے کے نام بکنگ نہیں کریں گے۔ جاں بحق اور زخمی افراد کے کلیم کا کام مکمل ہونے تک پاکستان ریلوے بھرپور تعاون کرے گا۔  پہلی دفعہ 06:18منٹ پر جس پر ڈرائیور نے ٹرین کی ایمرجنسی بریکیں اپلائی کردیں جبکہ دوسری دفعہ 06:21منٹ پرالارم کھینچا گیا اسوقت تک ٹرین تقریباً رک چکی تھی، 06:25منٹ پر بذریعہ مرکزی کنٹرول روم ہم تک یہ پیغام پہنچ چکا تھاکہ ٹرین کے ساتھ حادثہ پیش آچکا ہے،آگ سے تین کوچز متاثر ہوئیں اور سب سے زیادہ 57ہلاکتیں اس کوچ میں ہوئیں، جس میں گیس سلنڈر چلایاگیا۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…