لاہور( این این آئی )ریلوے انتظامیہ کے دعوئوں کے باوجود مسافر ٹرینوں کا شیڈول بحال نہ ہوسکا جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات درپیش رہیں۔گزشتہ روز بھی جعفر ایکسپریس 5 گھنٹے ،پاک بزنس ایکسپریس 4 گھنٹے ،کراچی ایکسپریس 4 گھنٹے ،ملت ایکسپریس ساڑھے 3 گھنٹے ،اکبر ایکسپریس ساڑھے3گھنٹے ،قراقرم ایکسپریس 3گھنٹے ،شاہ حسین ایکسپریس 3 گھنٹے ،شالیمار ایکسپریس 3 گھنٹے جبکہخیبر میل ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔