پشاور (آن لائن) نئے پاکستان میں سبزیوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے آلو‘ ٹماٹر‘ پیاز اور سبز مارچ خریدنا بھی مشکل ہو گیا مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے انتظامی افسران کی عدم دلچسپی‘ ضلعی افسران اور محکمہ خوراک کے اہلکار دفتروں تک محدود‘ تفصیلات کے مطابق نئے پاکستان میں جہاں پٹرول‘ چینی اور ڈالر کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں وہیں پر اب سبزیاں خریدنا بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہونے لگا کوھاٹ میں اس وقت سبزی کے نرخوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے
بازار میں اس وقت ٹماٹر 100 روپے کلو‘ پیاز 80 روپے کلو‘ آلو 70 روپے کلو‘ شلجم 50 روپے کلو‘ گوبھی کا درمیانہ پھول 80 روپے‘ کدو 60 روپے کلو‘ کچالو 100 روپے کلو‘ توری 80 روپے کلو‘ سبز مارچ 60 روپے پاؤ‘ شملہ مرچ 140 روپے کلو‘ کریلے 120 روپے کلو‘ لہسن 280 روپے کلو‘ ادرک 450 روپے کلو‘ مولی 40 روپے کلو‘ ٹینڈا 80 روپے کلو‘ کھیرا 70 روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے شہری سخت پریشانی کا شکار ہیں مگر کوئی عوام کا پرسان حال نہیں۔