اسلام آباد(این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے شرکاء کو ڈی چوک کا نعرہ لگانے سے روک دیا۔ آزاد ی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کے اسٹیج پر آتے ہی کارکنوں نے ڈی چوک کے نعرے لگائے تاہم سربراہ جے یو آئی ف نے شرکاء کو ٹوکا اور کہا کہ ایک دو دن سے دیکھ رہا ہوں کہ کچھ لوگ ڈی چوک کا نعرہ لگاتے ہیں اور ہمارے لوگوں کو بھی اشتعال دلانے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے اپنے کارکنوں سے کہا کہ جب تک رہبر کمیٹی اور تمام اپوزیشن جماعتیں کوئی فیصلہ نہیں کرتیں آپ اس طرح کے نعرے نہ لگائیں۔