اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ اور قومی اسمبلی کی خزانہ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس (آج) بدھ کو طلب کرلیا گیا،آئی ایم ایف حکام دونوں کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس کو بریفنگ دیں گے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا مشترکہ اجلاس بدھ کی صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا،آئی ایم ایف حکام رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں ملک کی معاشی کارکردگی پر کمیٹی سے بات کریں گے،ٹیکس وصولیاں، توانائی کے شعبے کے نقصانات کم کرنے، نجکاری اور معاشی اصلاحات پر مذاکرات ہوں گے