پنگریو(این این آئی)پنگریو تھانے پولیس چیک پوسٹ حیات خاصخیلی کے انچارج اے ایس آئی الیاس راجپوت اور دیگر پولیس اہلکار شراب کے نشے لڑکیوں کے ساتھ ڈانس کرتے رہے، ویڈیووائرل ہوگئی، ایس ایس پی بدین نے نوٹس لیتے ہوے اے ایس آئی الیاس راجپوت اور کانسٹیبل بوجھو ریباری کو معطل کردیا۔پولیس چیک پوسٹ حیات خاصخیلی پر تعینات اے ایس آئی الیاس راجپوت کو حال ہی میں اے ایس آئی پر ترقی ملی تھی ترقی کا جشن منانے کے لیے اے ایس آئی اور کانسٹیبل بوجھو ریباری نے ڈانس پارٹی کا اہتمام کیا .
جہاں وہ شراب کے نشے میں رقاصاؤں کے ساتھ ڈانس کرتے رہے اور شراب بھی پیتے رہے اے ایس آئی الیاس راجپوت کی شراب نوشی اور ڈانس پارٹی کی ویڈیو وائرل ہونے پر ایس ایس پی بدین نے نوٹس لیتے ہوے اے ایس آئی الیاس راجپوت اور کانسٹیبل بوجھو ریباری کو معطل کردیا ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جہاں ایس ایس پی بدین حسن سرادر نیازی ضلع بھر سے منشیات کے خاتمے کے لیے کوشان وہاں ان کی ہی پولیس منشیات استعمال کرکے عیاشیوں میں مصروف نظر آ رہی ہے۔