اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی نژاد خاتون ڈاکٹر نے اسٹینڈنگ ایم آر آئی مشین ایجاد کرلی،دنیابھرکے مریضوں کی مشکلات آسان

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر ثنا خان نے اسٹینڈنگ ایم آر آئی مشین ایجاد کرکے دنیا بھر کے مریضوں کی مشکلات آسان کرتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کردیا۔نیوروفزیولوجی اور ایناٹیمی میں دو پی ایچ ڈی کرنے والے پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر ثنا خان ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں

جنہوں نے پہلی اسٹیڈنگ ایم آر آئی مشین ایجاد کی ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ایم آر آئی مشین میں مریض جب لیٹتا ہے تو اکثر گھبراہٹ، پریشانی اور بے ہوشی کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اب مریض ٹی وی دیکھتے دیکھتے اپنا ایم آر آئی کروالیتا ہے۔ایم آئی مشین سے متعلق بتاتے ہوئے ڈاکٹر ثنا نے بتایا کہ جس ٹنل میں مریض لیٹتا ہے اس کی جگہ ایک نیا ڈیزائن اور سافٹ ویئر بنایا ہے، اس کے سائڈ میں میگنٹ لگائے گئے ہیں جس سے مریض کو گھبراہٹ نہیں ہوتی۔انہوں نے بتایا کہ اس مشین سے زیادہ وزن رکھنے والے افراد اور بچوں کو بے ہوش کیے بغیر ہی ایم آر آئی کیا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ نارمل ایم آر آئی کی نسبت اسٹینٹنگ ایم آر مشین میں درست اعضاء کی درست تشخیص کی جاسکتی ہے۔ڈاکٹر ثنا خان نے کہا کہ اب تک امریکا، خلیجی ریاستوں اور یورپ کے کئی ممالک میں کروڑوں لوگ اس مشین سے فائدہ اٹھا چکے ہیں جبکہ پاکستان میں یہ ٹیکنالوجی حکومتی تعاون اور نجی شعبے کے اشتراک سے جلد متعارف کرائی جائے گی۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…