اسلام آباد (این این آئی) آزادی مارچ کے شرکا نے حکومت سے جڑواں شہروں میں بند کی گئی میٹرو بس سروس شروع کرانے کا مطالبہ کردیاہے اور کہاہے کہ حکومت میٹرو سروس جاری کرے ہم اس دفاع کریں گے۔گزشتہ روز آزادی مارچ دھرنے کے موقع پر بلوچستان کے امیر کے بیٹے کے اغواء کے بعد قتل کیے جانے، دھرنے میں شریف شکار پور کے شہری کی وفات اور میٹروبس سروس کی بندش کے خلاف قرارداد پیش کی گئی
جو متفقہ طورپر منظور کی گئی۔ اس موقع پر سٹیج سے اعلان کیا گیاہے کہ حکومت میٹروبس سروس کو جاری کرے اس کادفاع جمعیت کے رضاکار خود کریں گے۔انہوں نے کہاکہ حکومت خاکی وردی سے خوفزدہ نہ ہو ملک پر جب بھی کوئی ایسا وقت آیا تو ہم اس کے دفاع میں سب سے آگے ہونگے۔ان کا کہنا تھاکہ لاہور میں جلوس کے ساتھ میٹرو بھی چلتی رہی اسی طرح جڑواں شہروں کی میٹروبس سروس کو بھی کوئی روک ٹوک نہیں ہوگی۔