اسلام آباد(نیوزڈیسک)مولانا فضل الرحمان کی مریم نواز کو دھرنے کے شرکاء سے خطاب کی دعوت، مسلم لیگ ن نے باضابطہ جواب دے دیا، تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی مریم نواز کو دھرنے کے شرکاء سے خطاب کی دعوت پر مسلم لیگ ن نے باضابطہ طورپرجواب دے دیاہے، نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اس خواہش کا اظہا رکیاتھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی
صاحبزادی مریم نواز اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کریں، اس پر مسلم لیگ ن کی جانب سے ردعمل بھی سامنے آگیا ہے ن لیگ نے مولانا فضل الرحمان کی خواہش پر انہیں صاف انکار کردیا ہے، بتایاگیا ہے کہ مریم نواز جلسے سے خطاب نہیں کرسکتیں، میاں صاحب کی صحت ٹھیک نہیں کوئی وجہ نہیں کہ مریم نواز مارچ سے خطاب کریں، باپ شدید بیمار ہو تو بیٹی جلسے سے خطاب نہیں کرسکتی۔