اسلام آباد (این این آئی) جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما سینیٹر عطاء الرحمن نے کہاہے کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں، وزیر اعظم کے استعفے کے بغیر دھرنا ختم کر نے کا کوئی آپشن نہیں،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کردار سے مطمئن ہیں،مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں ڈی چوک آنے سمیت تمام آپشن ہیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے مرکزی رہنما سنیٹر مولانا عطا الرحمن نے کہاکہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کے استعفے کے بغیر دھرنا ختم کرنے کا کوئی آپشن نہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ مذاکرات نہیں مذاق رات ہیں،حکومت اب تک غیر سنجیدہ ہے۔اگر حکومت سمجھتی ہے
.غیر سنجیدہ مذاکرات سے یہ لوگ اٹھ کر جائیں گے یہ ممکن نہیں۔ انہوکں نے کہاکہ سب سے پہلا مطالبہ یہی ہے وزیر اعظم استعفیٰ دیں۔ صحافی نے سوال کیاکہ اگر وزیر اعظم چل کر آئیں تو آپ نظر ثانی کریں گے۔ مولانا عطاء الرحمن نے کہاکہ یہ ان پر منحصر ہے کیاوہ ایسا کر سکتے ہیں،وزیر اعظم کو این آر او دیں گے کہ نہیں پہلے وہ آئیں تو سہی۔ انہوں نے کہاکہ مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں ڈی چوک آنے سمیت تمام آپشن ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کردار سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چوہدری برادران بات چیت ابتدائی مراحل میں ہے