لاہور (آن لائن) سروسز ہسپتال کے یورالوجی وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث ہسپتال میں افراتفری پھیل گئی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تفصیلات کے مطابق سروسز ہسپتال کے یورالوجی وارڈ شارکٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ لگ گئی جس سے پورے ہسپتال خصوصاً یورالوجی وارڈ میں افراتفری پھیل گئی، لواحقین اپنے مریضوں کو لے کر وارڈ سے باہر نکل آئے، تاہم ڈی ایم ایس ایمرجنسی
ڈاکٹر جاوید بٹ، ڈی ایم ایس پروٹوکول ڈاکٹر عمران زیدی اور سکیورٹی سپروائزار ملک عمران نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے عملے کی مدد سے آگ پر قابو پایا تاہم اس دوران ریسکیو 1122 کی گاڑیاں اور عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا، یاد رہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف بھی اسی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، آگ لگنے کی مزید وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔