اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) اور دیگر اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل رہبر کمیٹی اور پاکستان تحریک انصاف کی کمیٹی کے درمیان آزادی مارچ کے حوالے سے مذاکرات ہوئے جس میں مطالبات کا تبادلہ ہوا اور دوبارہ ملاقات پر اتفاق کیا گیا۔
رہبر کمیٹی اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکرم درانی نے کہا کہ پرویز خٹک کی رہنمائی میں حکومتی مذاکراتی ٹیم آئی جس کو ہم خوش آمدید کہتے ہیں اور تفصیلی بات ہوئی، ہم نے اپنے مطالبات ان کے سامنے رکھے جس کو انہوں نے سنااس کے علاوہ بھی گفتگو ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ منگل کو پھر ملاقات ہوگی، یہ ہمارے مطالبات اپنے بڑوں کے سامنے رکھیں گے اور دوبارہ آئیں گے تو پھر تفصیلاً بات ہوگی’۔اس موقع پر پرویز خٹک نے کہا کہ سب سے پہلے رہبر کمیٹی اور ساری اپوزیشن کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے جو معاہدہ ہوا تھا اس کی پاسداری کی اور ہمیں خوشی ہے کہ سیاسی لوگ آپس میں فیصلے کرتے ہیں تو اس کا کوئی نتیجہ نکلتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اللہ کا شکر ہے کہ پہلے قدم میں ہم کامیاب ہوئے ہیں، ملاقات میں ان کے مطالبات اور جو مسائل تھے وہ ہم نے سنے اور اپنے مطالبات ان کے سامنے پیش کیے۔حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ ہم یہاں سے واپس جا کر اپنی قیادت کے ساتھ بیٹھیں گے اور کل 3 بجے پھر ملاقات کریں گے اور مجھے امید ہے کہ اس کا اچھا نتیجہ نکلے گا۔ اکرم درانی نے کہا کہ پرویز خٹک کی رہنمائی میں حکومتی مذاکراتی ٹیم آئی جس کو ہم خوش آمدید کہتے ہیں اور تفصیلی بات ہوئی، ہم نے اپنے مطالبات ان کے سامنے رکھے جس کو انہوں نے سنااس کے علاوہ بھی گفتگو ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ منگل کو پھر ملاقات ہوگی