ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

احتجاج جاری رہے گا، دھرنا کہیں اور منتقل ہوگا یا نہیں؟آل پارٹیز کانفرنس کے بعد جمعیت علمائے اسلام نے حتمی فیصلے کا اعلان کردیا

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما عبدالغفور حیدر ی نے کہا  ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی کامیاب رہی ہے،، احتجاج جاری ہے اور جاری رہے گا` دھرنا کہیں اور منتقل نہیں کریں گے کیونکہ یہاں تمام سہولتیں میسر ہیں۔اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران مولانا عبدالغفور حیدری سے سوال پوچھا گیا کہ کیا اے پی سی کامیاب رہی؟ اس سوال کے جواب میں جے یو آئی ف رہنما نے کہا کہ اے پی سی مثبت رہی ہے، تمام جماعتیں

یک زبان ہیں سب کا کردار مثبت تھا، کوشش ہے کہ تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل کرلیے جائیں کیا دھرنا جاری رہے گا؟ اس سوال کے جواب میں مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ احتجاج جاری ہے اور جاری رہے گا، جلسہ کہیں اور منتقل نہیں ہوگا کیونکہ یہاں تمام سہولتیں دستیاب ہیں، وزیر اعظم کا استعفیٰ اولین مطالبہ ہے، اس سے پیچھے نہیں ہٹے، تمام صورتحال اور امور کو سامنے رکھ کر اپنے فیصلے کریں گے، ہماری تحریک ہے، اپنے اہداف ہر صورت حاصل کریں گے۔

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…