جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ن لیگ میں آزادی مارچ دھرنے میں شرکت پر شدید اختلافات،رائے بیان کرتا ہوں تو مجھ پر تنقید شروع ہو جاتی ہے،شہباز شریف نے کھری کھری سنادیں،حیرت انگیز صورتحال

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر قیادت  آزادی مارچ کو آگے بڑھانے اور دھرنے میں شرکت کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر سکی ہے جب کہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت کسی بھی غیرجمہوری قدم کی حمایت نہیں کرے گی۔شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن)کی سینئر قیادت کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور جمعیت علمائے اسلام(ف)کے آزادی مارچ کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

جمعیت علمائے اسلام (ف)کا آزادی مارچ آج پانچویں روز اسلام آباد کے ایچ 9 گراؤنڈ میں پڑاؤ ڈالے ہوئے ہے اور مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت آل پارٹیز کانفرنس بھی بلائی گئی ہے جس میں شہباز شریف اور بلاول بھٹو شریک نہیں ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے اجلاس میں آزادی مارچ کو آگے بڑھانے اور دھرنے میں شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا تاہم مولانا فضل الرحمان کے مطالبات اور آزادی مارچ کی حمایت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن)نے ملک کے مختلف علاقوں میں جلسے کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن حکومت کے خلاف مولانا فضل الرحمان کا بھرپور ساتھ دے گی تاہم آزادی مارچ کے آگے بڑھنے یا دھرنے سے متعلق فیصلہ حالات کے مطابق کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر شکوہ کیا کہ میں پارٹی کی رائے بیان کرتا ہوں تو مجھ پر تنقید شروع ہو جاتی ہے، ابھی خود کچھ نہیں کہوں گا آپ لوگوں کی رائے نواز شریف تک پہنچا دوں گا اور نواز شریف کے فیصلے سے آپ کو آگاہ کر دوں گا۔ذرائع کے مطابق پارٹی کے بعض رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمان کا لاہور میں استقبال نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا جس کی شہباز شریف نے بھی تائید کی اور کہا کہ سینئر رہنماؤں کو کنٹینر پر بھی مولانا کے ساتھ ہونا چاہیے تھا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…