شہبازشریف،نواز شریف کو اپنا قائد بھی سمجھتے ہیں تو ان کو اس وقت برادر یوسف نہیں بننا چاہئے، جمعیت علماء اسلام نے معنی خیزمشورہ دیدیا

4  ‬‮نومبر‬‮  2019

کوئٹہ(آن لائن) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان سابق پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کو اللہ صحت دے، اس اپوزیشن میں ان کے بیانیہ اور نظریہ ووٹ کو عزت دوکا احترام شہباز شریف کو بھی کرنا چاہئے تھا اگر وہ نواز شریف کو اپنا قائد بھی سمجھتے ہیں تو ان کو اس وقت برادر یوسف نہیں بننا چاہئے۔

وہ پیر کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں الیکڑانک میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اتحادوں میں شامل پارٹیوں کا احترام اور ان کے خیالات کو اہمیت دینا لازمی ہوتا ہے ہر پارٹی اپنی بساط اورپالیسی کی بنیاد پر حصہ ڈالتی ہے اس لیے ہمیں کسی اور سے شکایت کا حق نہیں لیکن مسلم لیگ (ن) چونکہ نواز شریف کو اپنا قائد قرار دی چکی ہے اس لیے ان کے پیغامات، خط اور بیانیہ سے ہٹ کر رویہ یقینا باعث شکوہ ہیں، حافظ حسین احمد نے کہا کہ خصوصا مریم اورنگزیب اور احسن اقبال کی جانب سے 31تاریخ کے پروگرام کے منسوخی کا میڈیا میں بیان پورے ملک میں اپوزیشن کے بہی خواہوں کے لیے کوفت کا باعث بنا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود مجموعی طور پر ہم تمام اپوزیشن قائدین اور پارٹیوں کے ممنون و مشکور ہیں جنہوں نے ان حالات میں بھرپور انداز میں تعاون فرمایا، ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تمام پارٹیاں حکومت کی رخصتی اور از سرنو صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد، آئین کی بالادستی اور آئین میں طے شدہ اسلامی دفعات کے تحفظ پر یکسو ں ہیں۔ اس اپوزیشن میں ان کے بیانیہ اور نظریہ ووٹ کو عزت دوکا احترام شہباز شریف کو بھی کرنا چاہئے تھا اگر وہ نواز شریف کو اپنا قائد بھی سمجھتے ہیں تو ان کو اس وقت برادر یوسف نہیں بننا چاہئے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…