اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علما ئے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی 9 سال کے لیے سیاست سے چھٹی ہو جائے گی،معروف آسٹرو پامسٹ کی پیشگوئی ،تفصیلات کے مطابق آسٹرو پامسٹ سید علی زیدی کا کہنا ہے کہ ہمارے علم کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے جس تاریخ کو آزادی مارچ کا آغاز کیا تھا وہ درست نہیں تھی۔مولانا فضل الرحمن نے دو بار تاریخ تبدیل کی ہے۔مولانا فضل الرحمن 31 سال حکومت میں رہے تاہم آگے حالات کچھ
اور نظر آ رہے ہیں۔ان کا اگلے نو سال سیاست میں کوئی عروج نظر نہیں آ رہا۔نہ ہی آزادی مارچ سے انہیں کچھ ملے گا۔میڈیا کی طرف سے اس معاملے کو بڑھا چڑھا کر دکھایا جا رہا ہے۔زائچہ میں دائیں اور بائیں جانب دونوں طرف سے ٹوٹنے کی علامات نظر آ رہی ہیں۔جس کا مطلب یہ ہے کہ مولانا کی اپنی پارٹی میں بھی اختلافات ہیں اور ان کے لوگ مولانا فضل الرحمن کو چھوڑ کر دوسری جماعتوں میں بھی جا سکتے ہیں۔مولانا فضل الرحمن کو گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔