اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جے یو آئی  کے  سینئر رہنما و رکن  اسمبلی نے     استعفیٰ دیکر  دوبارہ الیکشن  لڑنے  کا اعلان کر دیا

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی امین گنڈا پور کے بعد جے یو آئی کے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی نے بھی اپنی نشست سے  استعفیٰ دے کر دوبارہ الیکشن کرانے کی پیشکش کردی۔صحافی کی جانب سے  صلاح الدین ایوبی ن سے سوال کیا گیا کہ محمود خان اچکزئی آپ سے

الیکشن ہارے آپ اور وہ دونوں الیکشن دھاندلی کے خلاف ایک ہی سٹیج پر ہیں؟ اس   پر انہوں نے   کہا کہ میں اسمبلی نشست چھوڑ کر دوبارہ الیکشن لڑنے کو تیار ہوں  ،مجھے بتایا جائے کہ محمود خان اچکزئی نے میرے حلقے میں الیکشن کا کوئی مطالبہ کیا ہے جس پر صحافی نے کہا کہ محمود خان اچکزئی تو الزام لگاتے ہیں آپ کو اسٹیبلشمنٹ نے جتوایا ہے ، اس پر انہوں نے کہا کہ  اگرمجھیاسٹیبلشمنٹ نے جتوایا ہے تو محمود خان اچکزئی اس حلقے میں دوبارہ الیکشن کروانے کا مطالبہ کیوں نہیں کررہے ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ  عمران خان نے نہ توڈی چوک پر جانے دیا ہے نہ کنٹینر دیا اورنہ ہی کھانا بھجوایا ہے۔ عمران خان نے ڈی چوک میں کنٹینر رکھ دیئے ہیں،ہم تو وزیر اعظم کا استعفی چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی امین گنڈا پور بھی مولانا فضل الرحمن کو اپنی نشست سے استعفی دے کر   مولانا فضل الرحمن کیخلاف  دوبارہ  الیکشن  لڑنے کی  پیشکش کرچکے ہیں تاہم مولانا فضل الرحمن کی طرف سے تاحال علی امین گنڈا پور کی پیشکش کو قبول یا مسترد نہیں کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…