ہفتہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2026 

حکمران جعلی، غیر آئینی اور”خلائی“ ہیں،تمام راستے بند ہوچکے، اب ہم کیا کرینگے؟فضل الرحمان کا دھرنے سے خطاب، بڑے اقدام کا اعلان کردیا‎

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے دھرنا شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کہتی ہے کہ مذاکرات کے راستے کھلے ہیں لیکن دوسری جانب کنٹینر لگا کر تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں۔ ایک طرف کہا جاتا ہے کہ ہم سے بات کریں تو دوسری طرف شہر میں ہر طرف کنیٹنر لگے ہوئے ہیں، سارے راستے تو بند کر دیے، کس راستے سے مذاکرات سے بات کرو گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں استعفے کے مطالبے پر متفق ہیں، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے فیصلے اتوار کو کرنے ہیں، اب ہمارے ہاتھ میں رٹ ہے ہم ملک چلائیں گے۔ انہوں نے خطاب میں کہاکہ حکومت کو کہا کہ اپنی آئینی حیثیت ٹھیک کر لو اور استعفیٰ دے دو، حکمران غیر آئینی، جعلی، خلائی ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم حالات کو بگاڑنا نہیں چاہتے، آنے والوں دنوں میں ہم نے مزید موثر فیصلے کرنے ہیں، انہوں نے کہا کہ تحریک جدوجہد مسلسل کا نام ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں کہ اپوزیشن تقسیم ہے، ہم تمام اپوزیشن جماعتیں آپس میں رابطے میں ہیں، انہوں نے کہاکہ صرف بھارت کا میڈیا نہیں پوری دنیا کا میڈیا ہمیں چلا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ اس حکومت سے جب تک جان نہیں چھوٹے گی، ہم میدان میں ہی رہیں گے، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے ساتھ سٹیج پر ڈاکٹرز، انجینئرز سمیت تمام طبقے کے لوگ موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ تمام پارٹیاں متحد اور ہم سب ایک ہیں، ابھی ہمارے قافلے آ رہے ہیں اتنی جلدی سے اٹھنے والے نہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے، قرضوں کا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیاہے، مہنگائی کے ہاتھوں غریب انسان پریشان ہے، انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمران جب تک ہیں ملک پیچھے جائے گا، ملک کے لیے موجودہ حکمران رسک بن گئے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ستر سال کے قرضے ایک طرف ان کے ایک سال کے قرضے ان پر بھاری ہیں۔

انہوں نے شرکاء سے کہا کہ ناجائز حکمرانوں کا تختہ الٹ دیں گے، آپ کو جو بھی حکم دیا جائے گا تمام اس پر لبیک کہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ڈی چوک ہماری منزل نہیں، ڈی چوک جانا ایک تجویز ہے، مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ خواتین کو ہمارے مارچ میں عزت دی گئی۔ ہمارا آزادی مارچ پوری دنیا کا میڈیا دکھانے پر مجبور ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم عزت والے لوگ ہیں عورتوں کو بالخصوص عزت دینا جانتے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کے وزیراعظم پاکستان ہونے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بہت خوش ہے، عمران خان کی وجہ سے مودی کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…