منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز شریف کی صحت بہتر نہ ہو سکی، پلیٹ لیٹس پھر کم ہوگئے،شہباز شریف کی بڑے بھائی سے ملاقات،آزادی مارچ کے حوالے سے اہم فیصلے

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا میڈیکل بورڈ کی زیر نگرانی سروسز ہسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے تاہم ان کی صحت بہتر نہیں ہو سکی،سابق وزیراعظم نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 55 ہزار سے کم ہو کر 40 ہزار پر آ گئی۔

سابق وزیر اعظم محمد نواز سریف کے علاج معالجے کیلئے قائم میڈیکل بورڈ نے گزشتہ روز ان کا تفصیلی معائنہ کیا جس کے بعد مشاورت بھی کی گئی۔  ذرائع کے مطابق نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 55 ہزار سے کم ہو کر 40 ہزار کی سطح پر آ گئی ہے،نواز شریف کا شوگر لیول بھی زیادہ ہے جسے نیچے لانے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔مزید بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کو گزشتہ روز واک بھی کرائی گئی۔دوسری جانب نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے اپنی ٹوئٹس میں ایک بار پھر سابق وزیر اعظم کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کی صحت ناساز ہے۔ ڈاکٹروں کی جانب سے اسٹیرائیڈز کم کرنے کی کوشش کی گئی لیکن خون میں پلیٹلیٹس میں دوبارہ کمی ہوگئی۔ بغیر کسی تاخیر کے سابق وزیراعظم کی بیماری کی تشخیص ضروری ہے۔گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف، جنید صفدر اور دیگر اہل خانہ نے سروسز ہسپتال آکر نواز شریف کی عیادت کی۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف نے نواز شریف کو آزادی مارچ کے جلسے اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…