ٹنڈوالہ یار (آن لائن) ٹنڈوالہ یار شہر کی امان اللہ شاہ کالونی میں قائم امام بارگاہ گلشن رضا میں خواتین اور مردوں کی ہونے والی الگ الگ مجلس کے بعد پہلے مرحلے میں خواتین کے لئے نیاز و لنگر کے لئے پکائے جانے والے شیرا حلوہ پہلے خواتین اور بچوں کو تقسیم کیا گیا جس سے کھانے سے خواتین بچوں سمیت 137 افراد کی حالت غیر ہوگئی جن میں خواتین بچوں کی تعداد زیادہ بتائی جاتی ہے
شیرا حلوہ کھاکر حالت غیر ہوکر ہسپتال پہنچنے والوں میں مسمات فوزیہ، حسنین، گلاب، مسمات پروزین، مسمات زروا، مسمات صغرا، مسمات عائشہ، مسمات حبیبہ، مسمات عشیا، مسمات نجمہ، مسمات رخسانہ، مسمات نجمہ کوثر، سمیت 137افراد شامل ہیں جنہیں سول ہسپتال ٹنڈوالہ یار لایا گیا جہاں ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے تمام ڈاکٹروں کو طلب کرلیا گیا ہے جبکہ شیرا حلوہ کھانے والوں کی حالت غیر ہونے والوں میں سے 7خواتین بچوں کو تشویش ناک حالت میں حیدرآباد منتقل کردیا گیا اس اطلاع کے بعد مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کے رہنماء کارکنان کی بڑی تعداد رضاکاران طور پر سول ہسپتال ٹنڈوالہ یار پہنچی جبکہ اس اطلاع کے بعد ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار رخسار احمد کھاوڑ ڈی ایس پی ٹنڈوالہ یار شاہ نواز میمن پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ سول ہسپتال پہنچے جہاں ایس ایس پی رخسار احمد کھاوڑ نے بتایا کہ ہم تحقیقات کررہے ہیں کہ یہ واقع کس طرح پیش آیا کہ نیاز و لنگر کے شیرے حلوے میں کوئی زہریلی چیز تو نہیں گرگئی یا کوئی اور وجہ ہے جس کے بعد بتایا جاسکتا ہے جسکی تحقیقات کی جائے گی جبکہ شیرا حلوہ کھاکر حالت غیر ہونے والوں کو طبی امدادکے بعد انہیں گھر روانہ کردیا گیا اور اب وہ خطرے سے باہر ہے ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کی حالت غیر ہونے کی وجہ کوئی انہوں نے مضر صحت کھانہ کھایا ہے یا پھر اس کھانے میں کوئی زہریلی چیز گڑ گئی ہے جس کی وجہ سے ان کی حالت غیر ہوئی ہے جبکہ آنے والے تمام مریضوں کو الٹی ہونے کے ساتھ ساتھ پیٹ کی بھی تکلیف ہے جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔