کراچی(آن لائن) حکومت نے جی ایس ٹی ختم کرکے ویلیوایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کا اعلان کر دیا، ویلیو ایڈڈ ٹیکس پر عملدرآمد 2022سے شروع ہو گا، میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے جی ایس ٹی ختم کرکے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کا اعلان کرتے
ہوئے کہا ہے کہ ویلیوایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کا عمل2سے4سال میں شروع کر دیا جائے گا اور اس حوالے سے تمام شعبوں سے منسلک ماہرین کو آگاہی فراہم کی جائے گی، جبکہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ پر عملدرآمد 2022سے شروع ہو جائے گا۔