وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ، مولانا فضل الرحمان کے مطالبات پر حکومت کا سخت ردعمل بھی سامنے آ گیا، وارننگ دے دی گئی

1  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک نے مولانا فضل الرحمان کے مطالبات پر ردعمل میں کہا کہ آئین سے ماورا کوئی مطالبہ تسلیم نہیں کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا معاہدے سے انحراف عدالتی حکم کی خلاف ورزی تصور ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان تین دن میں چلے جائیں گے یا پھر وہ اپنے مطالبے پر قائم رہیں گے،

ان کے دل کی بات تو اللہ ہی جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے انہیں ویلکم کہا اور ان کے لیے راستے کھول دیے، مطالبات کرنا مولانا فضل الرحمان کا حق ہے، انہوں نے کہاکہ ہر مطالبہ آئین کے اندر رہ کر ہو سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر وہ غیر آئینی راستہ اختیار کریں گے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ افراتفریح پھیلانا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر مولانا معاہدے سے پھرے تو یہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہو گی، واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے حکومت کو دو دن کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر حکومت کرنے کا حق عوام کا ہے کسی ادارے کا پاکستان پر مسلط ہونے کا کوئی حق حاصل نہیں،اگر وزیراعظم نے دو دن میں استعفیٰ نہ دیا تو پھر یہ مجمع ان کو گھر جا کر گرفتار کرلے گا۔ اسلام آباد میں آزادی مارچ کے شرکاء سے اپنے خطاب کے آغاز پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستان پر حکومت کرنے کا حق عوام کا ہے کسی ادارے کا پاکستان پر مسلط ہونے کا کوئی حق حاصل نہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ ملک کے کونے کونے سے طویل سفر کی مشقت برداشت کرتے ہوئے یہاں پہنچ چکے ہیں، آپ جس ولولے اور جس عزم کے ساتھ آئے ہیں میں اس کو سلام پیش کرتا ہوں۔مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ میرے محترم دوستوں میں اس وقت ہمارے اجتماع میں تمام سیاسی قائدین موجود ہیں میں ان کو خوش آمدید بھی کہتا ہوں اور ان تمام سیاسی جماعتوں باہمی یک جہتی کا فیصلہ درحقیقت ایک قومی یک جہتی کا اظہار ہے

جس نے ہمارے مطالبے کو کسی ایک جماعت یا ایک تنظیم کا مطالبہ نہیں بلکہ اس سے یک قومی مطالبے کا روپ ڈھال دیا ہے۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ‘آج کا یہ اجتماع سنجیدہ اجمتاع ہے اور پوری دنیا اس کو سنجیدگی سے لے، جب ہم فیصلہ کررہے ہیں کہ ہم اس ملک میں ایک انصاف کی اور عدل پر مبنی ایک نظام چاہتے ہیں جو عوام کی مرضی سے ہو تو پھر ظاہر ہے کہ عوام کا حق ہے کہ اس کے لیے ایک اجتماع کی صورت میں وحدت کا مظاہرہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ ‘ربیع الاول کا مہینہ ہے رحمت کا مہینہ ہے اس کی نسبت جناب رسول اللہ صلی اللہ کی میلاد کی طرف ہے جس کی بنیاد پر اس مہینے کو احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے اور اس اجتماع کا آغاز کررہے ہیں تو اللہ کی رحمت بھی برس رہی ہے، کتنا مبارک اجتماع ہے کتنے مبارک وقت میں ہورہا ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ میڈیا سے پابندی اٹھالیں ورنہ ہم بھی کسی پابندی کے پابند نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہماری پرامن صلاحیتوں کا اظہار ہے، ہم پرامن لوگ ہیں

اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ امن کے دائرے میں رہیں ورنہ اسلام آباد کے اندر پاکستان کے عوام کا یہ سمندر اس بات کی قدرت رکھتا ہے کہ وزیراعظم کے گھر کے اندر جاکر وزیراعظم کو خود گرفتار کرلیں۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کا فیصلہ آچکا ہے اب اس حکومت کو جانا ہی جانا ہے لیکن میں اداروں کے ساتھ بات کرنا چاہتا ہوں، ہماری جچی تلی پالیسی ہے کہ ہم اداروں کے ساتھ تصادم نہیں چاہتے ہم پاکستان کے اداروں کا استحکام چاہتے ہیں، ہم اداروں کا طاقت ور دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ہم اداروں کو غیر جانب دار بھی دیکھنا چاہتے ہیں۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اگر ہم محسوس کریں کہ اس ناجائز کی پشت پر ہمارے ادارے ہیں، اگر ہم محسوس کریں کہ اگر ان ناجائز حکمرانوں کا تحفظ ہمارے ادارے کر رہے ہیں تو پھر دو دن کی مہلت ہے پھر ہمیں نہ روکا جائے کہ ہم اداروں کے بارے میں کیا اپنی کیا رائے قائم کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…