منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پرویز مشرف کی تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی) سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد ضبطگی درخواست پر انسداد دہشتگردی کی خصوصی عفالت نمبر ایک کے جج شوکت کمال ڈار نے فیصلہ سنا دیا۔ عدالتی فیصلے کے تحت سابق صدرکے نام پر موجود منقولہ و غیر منقولہ تمام جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم  دیا گیا۔عدالتی فیصلے کے تحت سابق صدرپرویز مشرف کے بنک اکاؤنٹس اور نام پر موجود وہیکلز بھی ضبطگی کا حکم  دیا گیا،بے نظیر قتل کیس.کے حتمی اور آخری چالان میں ایف آئی اے نے سابق صدر پرویزمشرف کو.ملزم نامزد کیا تھا،

عدالت نے عدم حاضری پر پہلے ہی سابق صدر کو اشتہاری قرار دے کر دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے ،سابق صدر کے علاوہ عدالت نے دو سال قبل اگست میں کیس کا فیصلہ دیتے ہو ئے پانچ ملزمان کو بری کیا تھا، ایف آئی اے نے سابق صدر پرویز مشرف کی عد م موجودگی میں ملزم کے بنک اکاؤنٹس اور پراپرٹی ضبطگی کی درخواست دے رکھی تھی۔  آزادی مارچ کے باعث سپیشل پبلک پراسیکوٹر خواجہ امتیازاحمد عدالت پیش نہ ہوسکے، آٹھ سے زائد بنک اکاؤنٹس اور اسلام آباد کراچی سمیت دیگر شہروں میں واقع چار جائیدا د ضبطگی حکم میں شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…