ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

بیرون ملک جانے والے تمام مسافروں پر نئی پابندی عائد،کرنسی لیجانے کی حد مقرر،روانگی سے قبل کون سا فارم لازمی بھرنا ہوگا؟تفصیلات جاری

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)بیرون ملک روانگی سے پہلے مسافروں کو کرنسی ڈیکلریشن فارم فل کرنا لازمی قرار دے دیا گیا،بالغ مسافر10 ہزار ڈالرز اور نابالغ مسافر5ہزار ڈالرز ساتھ لے جانے کیلئے فارم پر کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سی اے اے نے انسداد منی لانڈرنگ کیلئے اقدامات کرتے ہوئے تما م ایئرپورٹس پرکرنسی ڈیکلریشن کانٹرزقائم کردیئے، کانٹرزکسٹمزکی جانب سے ایف بی آرکی ہدایات پر قائم کئے گئے۔،ذرائع ایئرپورٹ حکام نے بتایاکہ ڈیکلریشن فارم کیلئے بیگج رولز2006میں ترامیم کی گئیں اور بیرون ملک

روانگی سے پہلے مسافروں کو کرنسی ڈیکلریشن فارم فل کرنا لازمی قرار دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق بالغ مسافر10 ہزار ڈالرز ساتھ لے جانے کیلئے اور نابالغ مسافر 5 ہزار ڈالرز ساتھ لے جانے کیلئے فارم پر کریں گے، غلط بیانی پر قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ایئرپورٹ حکام کے مطابق قیمتی پتھر، جواہرات، سیٹلائٹ فون اور دیگر اشیا کیلئے بھی فارم بھرنا ہوگا، ڈیکلریشن فارم میں بیرون ملک سفرکی وجوہات تحریر کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، ڈیکلریشن فارم سے ٹیرارزم فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام ممکن ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…