اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آپ مجھے یہاں کیوں لے آئے ہیں ؟ یہ’’ شٹ‘‘ ہے۔ اے این پی رہنما اسفند یارولی آزادی مارچ کے استقبال کیلئے اسلام آباد پہنچنے پر ساتھی رہنما میاں افتخار حسین کیساتھ پشتو میں سرگوشی کرتے ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق اے این پی رہنما اسفند یار ولی نے گزشتہ رات اسلام آباد پہنچے تھے
جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں جو ٹائم دیا گیا اس کے مطابق پہنچ چکے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم آج ہی جلسہ کریں اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے ۔دوسری جانب )امیر جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ آزادی مارچ اپنے وقت کے مطابق اسلام آباد پہنچے گا،ہم نے تو کسی جلسے کا اعلان نہیں کیا ،ملتوی کیسے ہوسکتا ہے ، ہمارا آزادی مارچ 5دن سے رواں دواں ہے ،شیڈول کے مطابق اسلام آباد پہنچے گا ، مولانا فضل الرحمن نے رحیم یار خان کے قریب تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناقص منصوبہ بندی حادثات کا باعث بن رہی ہے ‘حادثات کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئے،اس سے پہلے ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اعلان کیا تھا کہ سانحہ تیز گام ایکسپریس کی وجہ سے آزادی مارچ کا جلسہ ملتوی کردیا گیا ہے اور اب یہ جلسہ کل ہوگا، نجی ٹی وی کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے کیا گیا ہے ۔