جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

مولانافضل الرحمن کا ساتھ صرف لاہور تک تھا، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے بعد اپنے کارکنا ن بھی مولانا کو بیچ را ستے چھوڑ گئے

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں کہا ہے کہ آزادی مارچ میں شامل ہونے والے بہت سے شرکاء لاہور پہنچنے کے بعد غائب ہو گئے ہیں ۔ ملتان سے جتنے بھی افراد آزادی مارچ کیساتھ چلے تھے وہ لاہور نہیں پہنچے بلکہ راستے سے ہی غائب ہو گئے یہاں تک کہ مولانا فضل الرحمان کے اپنے لوگ بھی لاہور پہنچتے پہنچتے غائب ہو گئے ۔ ہارون الرشید نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت آزادی مارچ میں مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی کہیں بھی

دکھائی نہیں دے رہی ۔ اب تک کی اطلاع کے مطابق مارچ کے شرکاء جی ایچ کیو مری روڈ کے سامنے سے اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔ معروف صحافی کا مزید کہنا تھا کہمیں پُوری ذمہ داری سے بتا رہا ہوں کہ جنہیں مولانا پیغام دینا چاہتے تھے، انہوں نے انہیں واضح پیغام دے دیا ہے کہ ملک پہلے ہی کافی مسائل کا شکار ہے، اس لیے مزید ٹکراؤ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔یہ داخلی تاریک نہیں اسے باہر سے بھی مکمل سپورٹ حاصل ہے ۔ مستقبل میں حالات کس طرف جاتے ہیں اس کا علم تو صرف اللہ پاک کو ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…