اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن جماعتوں کے آزادی مارچ کے استقبال کے لیے کھنہ پر کھڑے چھ افراد پل سے گر گئے، پل سے گرنے سے دو افراد جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہوئے ہیں، انہیں ہسپتال منتلق کر دیا گیا ہے، کھنہ پل
پر عوام کی ایک بڑی تعداد آزادی مارچ کے استقبال کے لیے موجود تھی دوسری جانب جلسہ گاہ کے داخلی راستے پر دو افراد سے دو پستول، پچاس گولیاں اور پانچ میگزین برآمد ہوئے ہیں، دونوں افراد کو آئی نائن تھانے منتقل کر دیا ہے۔