جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

آزادی مارچ: اسلام آبادمیں جلسہ ملتوی کرنے کی تجویز شہباز شریف نے دی،مولانا فضل الرحمان نے جوا ب میں کیا کہا؟اے این پی کیوں ناراض ہوگئی؟اندرونی کہانی سامنے آگئی

datetime 31  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا جس میں انہوں نے جلسہ ملتوی کرنے کی تجویز پیش کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان نے تمام حزب اختلاف کی جماعتوں سے مشاورت کا کہا۔

ان کے مطابق دیگر جماعتوں سے مشاورت کے بعد جے یو آئی (ف)کے سربراہ نے جلسہ ملتوی  کرنے پر اتفاق کیا۔اس سے قبل مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اعلان کیا تھا کہ تیز گام ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے کے باعث اسلام آباد میں جلسہ ملتوی کردیا گیا ہے۔مریم اورنگزیب کے مطابق اسلام آباد میں آزادی مارچ کا جلسہ اب جمعے کو ہوگا۔ادھر پارٹی کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے بھی پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام کارکنان اسلام آباد میں ہی قیام کریں اور جمعہ کو جلسے میں بھرپور شرکت کریں۔احسن اقبال نے کہا کہ ٹرین کے اندوہناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر جلسہموخرکیا گیا، متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔دریں اثناء عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان نے کہا ہے کہ جلسہ منسوخی کی بات مسلم لیگ (ن) کا پروپیگنڈہ ہے، (ن) لیگ بے شک نہ آئے جلسہ آج ہی ہوگا۔عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان نے مریم اورنگزیب کے بیان پر شدید رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بڑے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے اسفند یار ولی اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، جلسہ منسوخی کی بات (ن) لیگ کا پروپیگنڈا ہے، (ن) لیگ بے شک نہ آئے، جلسہ آج ہی ہوگا اور اسفند یار ولی آج ہی جلسے سے خطاب کریں گے۔  شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا جس میں انہوں نے جلسہ ملتوی کرنے کی تجویز پیش کی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…