لاہور(این این آئی) سروسز ہسپتال میں زیر علاج مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نواز شریف کا سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ کی زیرنگرانی علاج معالجہ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ کی جانب سے گزشتہ روزبھی نوازشریف کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا،سابق وزیراعظم کابلڈ پریشر اوربلڈ شوگر بدستور زیادہ ہے اور میڈیکل بورڈ کی ساری توجہ اسے معمول کے مطابق لانے پر مرکوز ہے۔ ذرائع کے مطابق بلڈ شوگر معمول پر
نہ آنے کی وجہ سے پیٹ اسکین نہیں ہوسکا جسکی وجہ سے پلیٹ لیٹس کی کمی کی تشخیص نہیں ہو سکی۔ذرائع کے مطابق کارڈیالوجسٹ پروفیسرز نے بھی نواز شریف کا چیک اپ کیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ دل کے عارضہ کی ادویات جاری رکھی جائیں۔میڈیکل بورڈ کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ نواز شریف کاجسم خود لیٹ پلیٹس بنا رہا ہے اور امید ہے بہتری آئے گی۔گزشتہ روز نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد35ہزار تھی۔