پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

مولانا فضل الرحمان دھرنے میں بیٹھ گئے تو پیچھے نہیں ہٹیں گے، ن لیگ نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں ساتھ دینے کا عندیہ دیدیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ِاسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ (ن)نے عندیہ دیا ہے کہ اگر سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان دھرنے میں بیٹھ گئے تو وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے اور مولانا کے ساتھ دھرنا دینگے، اگر وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ نہ آیا تو دھرنے سمیت تمام آپشنز استعمال کرسکتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اسلام آباد پہنچنے پر رہبر کمیٹی یا پھر سربراہ اجلاس میں اہم فیصلے ہونگے۔

ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے رہنماؤں جاوید لطیف اور خرم دستگیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔  جاوید لطیف نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا استعفٰی اگر نہیں آتا تو مسلم لیگ دھرنے سمیت تمام آپشنز پر غور کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نااہل حکومت نے ملک کو تباہی کے دھانے پر کھڑا کردیا ہے۔ اگر یہ نااہل لوگ خود نہیں جاتے تو ان کو اقتدار سے نکالنے اور پاکستان کی سلامتی کیلئے ہر حربہ استعمال کرناضروری ہے جو کیا جانا چاہیے او رہم دھرنے سمیت سب آپشنز استعمال کرینگے، حکومت نے کارخانے بند کرکے لنگر خانے کھول دئیے ہیں۔ میرے جیسے ہزاروں لوگ ان حکمرانوں کو گھر بھیجنا چاہتے ہیں۔ خرم دستگیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد پہنچنے پر رہبر کمیٹی یا پھر سربراہ اجلاس منعقد کیا جائیگا جسمیں دھرنے سمیت تمام آپشنز پر غور کیا جائیگا اور یہ اہم اجلاس ہوگا۔ اگر مولانا فضل الرحمان وزیراعظم عمران خان کے استعفے کیلئے دھرنا دیتے ہیں تو مسلم لیگ ن پرھ ان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ ہمارے کارکن آزادی مارچ میں شامل ہوچکے ہیں اور ہماری قیادت اسلام آباد میں مولانا کے ساتھ کھڑی ہوگی اور جو بھی مالانا کا پلان ہوگا ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔ یہ حکومت نااہل ہے ملک تباہ ہوچکا ہے معیشت کا جنازہ نکل گیا ہے، مہنگائی اور بیروزگاری عروج پر ہے ایسے میں نااہل حکومت کو خود گھر چلے جانا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…