سوات (این این آئی) خیبرپختونخوا کے علاقے سوات میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے تعاون سے بنائے گئے جدید ترین اسکولوں میں 30 ہزار سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں۔متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں سفیر حماد الزابی نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ سوات میں بنائے گئے جدید ترین اسکول یو اے ای کی جانب سے پاکستان کی ترقی اور مدد کے پروگرام کا حصہ ہیں۔واضح رہے کہ وادی سوات اور بونیر میں قائم کیے گئے ان اسکولوں میں 30 ہزار سے زیادہ بچے
اور بچیاں جدید اور معیاری تعلیم حاصل کررہے ہیں، جہاں پر طلبہ کو بہترین لیبارٹری ، کتب خانے، کھیلوں کے میدان اور دیگر سہولتیں میسر ہیں۔ان ہی اسکولوں میں سے ایک میں زیرتعلیم طالب علم کا کہنا ہے کہ اتنی اچھی عمارتیں، بہترین تعلیمی سہولیات اور انتہائی قابل اساتذہ کی موجودگی کا مطلب ہے کہ ہم ضرور کامیاب ہوں گے۔اسکول کے وائس پرنسپل نے بھی اسکولوں کے قیام کو اس علاقے کیلئے نعمت قرار دیا اور کہا کہ ہزاروں بچے اس سے مستفید ہورہے ہیں۔