اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت اور تاجربرادری کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سیلز ٹیکس کے نفاذ اور شناختی کارڈ کی شرط پر حکومت اور تاجروں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئےہیں۔آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے
حکومت اور تاجروں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شناختی کارڈ کی شرط پر خریدو فروخت پر کارروائی 31 جنوری تک مؤخر کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 10 کروڑ تک ٹرن اوور پر ڈیرھ فیصد کے بجائےاعشاریہ 5 فیصد ٹرن اوور ٹیکس ہوگا جب کہ 10 دس کروڑ روپے تک کی ٹرن اوور والا ٹریڈر ودہولڈنگ ایجنٹ نہیں بنے گا۔اس کےعلاوہ سیلز ٹیکس رجسٹریشن کیلئے بجلی کے سالانہ بل کی حد 6 لاکھ روپے سے بڑھاکر 12 لاکھ روپے کردی گئی ہے، کم منافع رکھنے والے سیکٹرز کے ٹرن اوور ٹیکس کا تعین ازسرنو کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین ایف آر شبر زیدی نے بیان جاری کیا تھا کہ 50 ہزار کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط پر کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ جس کے بعد تاجروں کی جانب سے حکومت کی معاشی و تجارتی پالیسیوں پر احتجاج کیا جارہا ہے اور خاص طور پر 50 ہزار کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ زور پکڑتا رہا ۔